معروف اداکارہ اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔
اسحاق ڈار سے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمان کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
والدین نے نومولود کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معصومیت اور خوبصورتی کو صرف ’کیوٹ‘ کہنا بھی کم ہوگا۔
انسٹاگرام پر 2.3 ملین فالوورز رکھنے والی اُشنا شاہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ہے۔ اداکارہ نے مئی 2026 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا، جبکہ والدین بننے پر جوڑے کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔