Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار سے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمان کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں برطانوی ارکان پارلیمان کے کردار کو سراہا اور جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے لیے ان کی مسلسل اور بھرپور حمایت کی تعریف کی۔
پمز اسپتال واقعہ: نواز شریف کا حکومت سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
برطانوی ارکان پارلیمان نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی قیادت اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخی کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، جس پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو فخر ہے۔

نائب وزیراعظم نے وفد کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت بھی اجاگر کی اور واضح کیا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔

وفد میں لارڈ ضمیر چوہدری، لارڈ قربان حسین، بیرونس شائستہ شہان، لارڈ شفق محمد، محمد یاسین، یاسمین قریشی، افضل خان، زبیر احمد اور عدنان حسین شامل تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.