پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ شکست دے کر سیریز میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔
نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
عمران خان کی سے فیملی کی ملاقات روکیں گے تو نفرتیں اور تناؤ بڑھے گا: بیرسٹر گوہر
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 76 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یوں انگلینڈ نے 125 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔