وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان برائے 30-2027 کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور حج پلان 2027-2030 کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی حج پالیسی کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے پیشگی رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ اس نظام کے تحت ترجیحی ویٹنگ لسٹ بھی مرتب کی جائے گی۔
پاکستان اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی ایل این جی کی خریداری پر مجبور
پالیسی کے مطابق شرعی اصولوں سے ہم آہنگ حج سیونگ اسکیم بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے مستقبل میں حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد باقاعدہ بچت کر سکیں گے۔
حج کے تمام مراحل کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو زیادہ شفاف، مؤثر اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں۔
وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونینِ حج کی تقرری شفاف نظام اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، جبکہ سرکاری اور نجی حج انتظامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے۔