پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے، جن میں اسے بھارت، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سانحہ گل پلازہ: چالان پراسیکیوشن کو جمع، مارکیٹ یونین عہدیداران ملزم نامزد
قومی ٹیم نے گروپ مرحلے کا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا، جس میں پاکستان نے 37 رنز سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کا اختتام ایک فتح کے ساتھ کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ میں منعقدہ سہ فریقی سیریز میں بھی شرکت کی تھی، جہاں ٹیم نے عالمی ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف میچز کھیلے تھے۔