Gas Leakage Web ad 1

ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے کی چوری کا انکشاف

0

ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے کی مبینہ چوری کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ایک نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مقدمے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے سی ای او، سی ای او ٹرمینل ون سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 92 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل رہیں: سٹیٹ بینک

ایف آئی آر کے مطابق 4 کروڑ 86 لاکھ لیٹر پیٹرول ٹیکس، ڈیوٹی اور پیٹرولیم لیوی کی ادائیگی کے بغیر فروخت کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق پورٹ قاسم سے محمود کوٹ اور فیصل آباد تک پیٹرول کی سپلائی کے دوران بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کیا گیا، جبکہ کسٹمز بانڈڈ ویئرہاؤس سے فیصل آباد تک سپلائی چین میں بھی مبینہ بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.