Gas Leakage Web ad 1

ایف بی آر نے کیمرے نصب نہ کرنے والی ٹیکسٹائل ملوں کو وارننگ دیدی

0

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل ملز میں نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے یکم جولائی سے اس اقدام پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 180 ٹیکسٹائل ملز مالکان کو حتمی وارننگ جاری کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام ملز میں کیمرے نصب کرنا لازمی ہوگا۔

پنجاب میں زمینوں پر قبضوں کیخلاف ٹربیونلز کل سے کارروائیوں شروع کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے لگانے کے تمام اخراجات متعلقہ ٹیکسٹائل ملز خود برداشت کریں گی، جبکہ مقررہ مدت تک کیمرے نصب نہ کرنے والی ملز کو بند تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ادارہ اس سے قبل شوگر ملز، سیمنٹ فیکٹریوں اور کھاد ساز کارخانوں میں بھی نگرانی کے کیمرے نصب کرا چکا ہے، جبکہ اب ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی اسی نظام کے تحت لایا جا رہا ہے۔

حکام کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، ٹیکس چوری کی روک تھام اور محصولات کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.