Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے ایران جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان دل میں بس گیا: برطانوی وزیر

0

برطانیہ کے وزیر ہمیش فاکنر نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا، جو ایک بڑی خوشخبری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بجٹ کے حوالے سے بھی مثبت خبریں سامنے آئی ہیں، تاہم ملک کے بعض علاقوں میں عوام اب بھی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والی کوراساؤ کیجانب سے ایکواڈور کے 15سے زائد حملے ناکام، میچ ڈرا

ہمیش فاکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچر میں ہونے والی بہتری دیکھ کر انہیں حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے دل میں بس گیا ہے اور انہیں ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرنے کا موقع ملا، جن میں ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں اکثر برطانوی پاکستانی بھی نہیں جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاکستانی کھانے بے حد پسند ہیں اور وہ مختلف اقسام کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.