Gas Leakage Web ad 1

سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

0

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سمر کیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے نجی اسکولوں میں سمر کیمپ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی سخت نگرانی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دشمن کے ڈرون بحری بیڑے کو تباہ کر کے ان کی فضائی برتری ختم کردی،ایران

وزیرِ تعلیم کے مطابق سمر کیمپ صرف پیر سے جمعرات تک صبح سات بجے سے دس بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے اور یہ اجازت صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔ مقررہ اوقات سے تجاوز کرنا ممنوع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں شامل نہیں کیا جا سکتا اور کسی بھی اسکول کو بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.