Gas Leakage Web ad 1

ونڈوز پر واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہائی الرٹ جاری

0

کراچی: واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کے ذریعے ہونے والے شدید سائبر حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے جاری سائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ حساس معلومات اور ڈیٹا تک رسائی رکھنے والے سرکاری حکام اور افسران کے لیے خطرے کی شدت کو ہائی قرار دیا گیا ہے۔
ہزاروں ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ اور رعائتیں، تفصیلات سامنے آگئیں!
این سی ای آر ٹی کے مطابق واٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ ایپ اور ای میل کے ذریعے مخصوص افراد کو نشانہ بنانے کے لیے فشنگ اور میلویئر حملے کیے جا رہے ہیں۔ حملہ آور سرکاری محکموں کی جعلی شناخت اختیار کرکے نقصان دہ فائلیں اور دستاویزات بھیج رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ان فائلوں کو کھولنے سے ونڈوز سسٹم متاثر ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہیکرز کو کمپیوٹر کا ریموٹ کنٹرول حاصل ہونے، اہم ڈیٹا چوری کرنے اور پاس ورڈز تک رسائی حاصل کرنے کا شدید خدشہ ہے۔

سائبر سکیورٹی ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز واٹس ایپ ویب سیشن کو ہائی جیک کرکے متاثرہ اکاؤنٹ کے اسی نمبر سے دیگر افراد کے ساتھ بھی جعل سازی کرسکتے ہیں۔ اگر کسی جانے پہچانے نمبر سے غیر متوقع پیغام یا فائل موصول ہو یا واٹس ایپ کے لنکڈ ڈیوائسز (Linked Devices) میں کوئی نامعلوم ڈیوائس نظر آئے تو اسے ممکنہ سائبر حملے کی علامت سمجھا جائے۔

سائبر سکیورٹی ادارے نے حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ونڈوز کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ویب استعمال کرنے سے گریز کریں اور تمام مشکوک سیشنز کو فوری طور پر لاگ آؤٹ کریں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ لنکس، فائلیں اور پیغامات نہ کھولے جائیں اور کسی بھی مشکوک پیغام یا فائل کی آزادانہ طور پر تصدیق کی جائے۔ پاس ورڈ، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) یا تصدیقی کوڈ کسی بھی صورت میں کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے، جبکہ واٹس ایپ سے موصول ہونے والی فائلیں سرکاری ونڈوز کمپیوٹرز پر منتقل کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

این سی ای آر ٹی نے ہدایت کی ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، تمام ویب براؤزرز اور دیگر سافٹ ویئر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ رکھا جائے، جبکہ واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن اور دوہری تصدیق کے حفاظتی فیچرز لازمی فعال کیے جائیں۔

ایڈوائزری کے مطابق اگر کسی ڈیوائس پر سائبر حملے کا شبہ ہو تو اسے فوری طور پر نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سے منقطع کردیا جائے۔ اس کے علاوہ سائبر حملے سے متعلق پیغامات اور سسٹم لاگز کو بطور ثبوت محفوظ رکھا جائے اور مشکوک فائلوں یا پیغامات کو دوبارہ کھولنے سے گریز کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.