Gas Leakage Web ad 1

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

0

نغمے کے دلوں کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن کشمیری عوام کے عزم، حوصلے اور آزادی کی امید کا پیغام دیتے ہیں۔ نغمے میں جنت نظیر وادیٔ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت، خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ نغمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی، امید، جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
احسن بھون نےکیپٹن (ر) صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا
نغمے میں حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور برہان وانی کو جدوجہدِ آزادی کی نمایاں شخصیات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ابھینندن کی گرفتاری اور میزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اور عزم کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔

نغمے کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.