Gas Leakage Web ad 1

ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

0

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ یہ ذخائر بوبی مائننگ لیز کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے حاصل ہوئے۔ ادارے نے اس اہم پیش رفت سے حکومت اور شیئر ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دشمن کے ڈرون بحری بیڑے کو تباہ کر کے ان کی فضائی برتری ختم کردی،ایران

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ تقریباً دو ہزار بیرل تیل حاصل ہوگا جبکہ گیس کی ابتدائی پیداوار کا اندازہ یومیہ تقریباً گیارہ لاکھ معیاری مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کنویں کو سمبر فارمیشن میں تین ہزار تین سو پانچ میٹر تک کھودا گیا۔ ماہرین کے مطابق حاصل ہونے والی تیل کی یومیہ مقدار قابل ذکر ہے۔ اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے فرق میں کمی آنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.