بھارتی سکیورٹی فورسز نے سرکریک میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی قبضے میں لے لی۔

فشر فوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد تھیمور کے مطابق گرفتار ہونے والے ماہی گیر عبدالقادر تھیمور، محمد موسیٰ، اصغر تھیمور اور احسان گہرے سمندر میں مچھلی اور جھینگے کے شکار کے لیے گئے تھے، جہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وائس چیئرمین فشر فوک فورم کے مطابق چاروں پاکستانی ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے ساحلی علاقے سجاول کے گاؤں چھچھ جہان خان سے ہے۔
فشر فوک فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور ان کی قانونی حیثیت سے متعلق فوری معلومات فراہم کی جائیں۔ فورم نے ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



