Gas Leakage Web ad 1

بجٹ میں پاور ڈویژن کے 48 منصوبوں کیلئے 91 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

0

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں پاور ڈویژن کے 48 منصوبوں کے لیے 91 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جن میں 45 جاری اور 3 نئے منصوبے شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویزات کے مطابق جاری منصوبوں کے لیے 86 ارب روپے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 4 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ قومی گرڈ سسٹم کی توسیع اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کی بہتری کے متعدد منصوبے بھی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

ملک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن کے لیے 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم اپ گریڈیشن کے لیے 3 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 10 ارب 80 کروڑ روپے، سکھی کناری ہائیڈرو پاور منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن کے لیے 3 ارب روپے اور مہمند ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گرڈ تک پہنچانے کے منصوبے کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے لیے 3 ارب روپے اور بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب 41 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسلام آباد ویسٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 9 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ سندھ کے 10 اضلاع میں پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے لیے 2 ارب 91 کروڑ روپے اور پاور کنزمپشن ڈیوائسز کی تنصیب کے لیے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.