Gas Leakage Web ad 1

دشمن کے ڈرون بحری بیڑے کو تباہ کر کے ان کی فضائی برتری ختم کردی،ایران

0

ایرانی جوائنٹ ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرون بحری بیڑے کو تباہ کرتے ہوئے ان کی فضائی برتری ختم کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فوج نے جوابی کارروائی کے دوران دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ایران کی جنگی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق مخالف فریق اب اپنے ڈرونز کی تباہی کا اعتراف بھی کر رہا ہے۔

کسان کارڈ پروگرام: 8 لاکھ 32 ہزار کاشتکار مستفید، 86 فیصد قرضوں کی ریکوری

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان رات بھر ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملوں کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جس سے جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔ اس کے جواب میں ایرانی فورسز نے بھی امریکی اور اسرائیلی جہازوں پر بحری میزائل داغے۔

مزید اطلاعات کے مطابق امریکی افواج نے جزیرہ قشم میں ایرانی مواصلاتی تنصیب کو نشانہ بنایا جبکہ ایران کی جانب سے امریکی بحری تنصیبات اور ہیلی کاپٹروں پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.