حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
سعودی عرب کا اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنےکا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 اکتوبر کے لیے ہوگا۔



