Gas Leakage Web ad 1

ایف آئی اے نے سال 2025 میں 39 ہزار سے زائد مسافروں کو سفر سے روکا

0

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ سال ۲۰۲۵ کے دوران انتالیس ہزار سات سو چھیاسی مسافروں کو سفر سے روکا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی: پُراسرار طور پر لاپتا ہونیوالے امریکی شہری کے واقعہ کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نعمان صدیقی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ دو ہزار پچیس میں انتالیس ہزار سات سو چھیاسی مسافروں کو ایک قانونی، انٹیلی جنس اور خطرات کے تجزیے پر مبنی نظام کے تحت سفر سے روکا گیا تاکہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے۔

ان کے مطابق مسافروں کو سفر سے روکنے کا عمل، جس پر اکثر عوامی سطح پر تنقید کی جاتی ہے، دراصل ایک احتیاطی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ، شہریوں کو بیرون ملک استحصال سے بچانا اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ رکھنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.