Gas Leakage Web ad 1

کرن جوہر نے انسٹا گرام پر شاہ رخ اور عالیہ بھٹ سمیت کئی شخصیات کو ان فالو کر دیا

0

رن جوہر نے حال ہی میں اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کاجول اور کئی دیگر معروف شخصیات کو اَن فالو کردیا، جس کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی تنازع یا ناراضی کی وجہ سے نہیں بلکہ سماجی رابطوں سے کچھ وقت کے لیے دوری اختیار کرنے کا حصہ ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کم وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اپنی فالوونگ فہرست محدود کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے متعدد قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات کو ایک ساتھ اَن فالو کیا۔ تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ اس اقدام کا کسی ذاتی اختلاف یا تعلقات میں خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر تبصرے اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کئی افراد اسے محض ایک معمول کی ڈیجیٹل تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.