Gas Leakage Web ad 1

گلگت میں انتخابی مہم، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اسد قیصر

0

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گلگت میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلا رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو گلگت جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف گئے، امیر مقام وہاں بیٹھے ہیں لیکن مجھے اسکردو جانے سے روک دیا گیا کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 7 جون کو پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جنید اکبر کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک افسوسناک تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ووٹ کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ اسد قیصر کو گلگت بلتستان جانے سے روکنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہاں وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم گلگت بلتستان کے ووٹر باشعور ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.