Gas Leakage Web ad 1

پاک چین برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

0

پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر چین کو پاکستان کا بہترین دوست اور شراکت دار قرار دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اس موقع پر چین کا اعلیٰ پارلیمانی وفد قومی اسمبلی پہنچا تو ارکانِ اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے چین سے معزز مہمان اسپیکر باکس میں موجود ہیں اور ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے برادر ملک کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اختلافات کے باعث اپوزیشن بائیکاٹ پر تھی تاہم چینی دوستوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بائیکاٹ مؤخر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور اس کے احسانات کبھی نہیں بھولے جا سکتے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی چینی وفد کو خوش آمدید کہا جبکہ سید نوید قمر نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین شراکت دار ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے بھی چینی وفد کے پاس جا کر ملاقات کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.