Gas Leakage Web ad 1

بجلی صارفین کیلئے سبسڈی نظام کا موجودہ طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ

0

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاور سبسڈی کا موجودہ نظام ختم کر کے جنوری 2027 سے نیا ٹارگٹڈ سبسڈی نظام نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نئے میکنزم کے تحت بجلی سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جبکہ صرف مستحق افراد کی نشاندہی بی آئی ایس پی ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان سبسڈی نظام میں تبدیلی پر معاہدہ طے پا گیا ہے، اور پاور سیکٹر میں سبسڈی اصلاحات سے متعلق آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت ٹیرف ڈیفرینشل اور کراس سبسڈی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے کم یونٹس ظاہر کرنے کے لیے متعدد میٹرز کے استعمال کے رجحان کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔ اس کے ساتھ بجلی صارفین کو نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سے منسلک کرنے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ پاور سبسڈی کی ادائیگی کے لیے بیرونی فرم کی خدمات بھی اسی ماہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کے تحت حکومت آبپاشی کے نظام میں بھی تبدیلیوں کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس کے لیے ملک بھر میں ای-آبیانہ نظام نافذ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ڈیجیٹل ای-آبیانہ نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ پنجاب میں یہ نظام پہلے ہی لاگو ہے اور اب اسے دیگر صوبوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کے حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل منعقد ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.