Gas Leakage Web ad 1

دہشتگرد تنظیموں کیلئے طالبان سہولتکاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش، کابل میں پاکستانی ناظم الامور طلب

0

ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرنے کا اقدام دراصل افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو حاصل افغان سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

چوہدری سالک حسین کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اصلاحات، ڈیجیٹل نظام اور فلاحی اقدامات سے ادارہ مستحکم، آمدن میں نمایاں اضافہ

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 13 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے الزامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی سے مراد روایتی جنگ بندی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کے حملوں، چاہے وہ ریاستی سطح پر ہوں یا دہشت گرد گروہوں کی جانب سے، کا مکمل طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.