Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان

0

یہ بات ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ ان کے مطابق دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جون تک یہ اہم دورہ ممکن ہو سکے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں

سفیر پاکستان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں۔

فیصل نیاز ترمذی نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی چینلز مسلسل فعال رہے ہیں اور انہی کے ذریعے یہ پیغام پہنچایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سفیر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.