خیبرپختونخوا حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

0

خیبرپختونخوا حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل کے جاری اعلامیے کے مطابق 5 فروری کو صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے

خیبرپختونخوا حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز اور تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں یوم کشمیر کے موقع پر چھٹی ہوگی۔

یوم کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے، اور اس دن خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.