Gas Leakage Web ad 1

ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے

ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے

0

دوحا: ایشین اسنوکر چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپین محمد آصف کو ہانگ کانگ کے چائو ہون مین نے 4-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے

پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ رانا عرفان محمود نے بھرپور مزاحمت کی لیکن متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کے ہاتھوں 4-3 سے ہار گئے۔

دریں اثنا، ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپین شپ کے پہلے دن پاکستان کے سابق عالمی انڈر 17 چیمپین محمد حسنین اختر نے ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو 3-2 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

بدھ کو اے سی بی ایس کا سالانہ اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.