Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد سے غیر قانونی اشتہاروں اور سائن بورڈز کی بڑے پیمانے پر صفائی مہم

اسلام آباد سے غیر قانونی اشتہاروں اور سائن بورڈز کی بڑے پیمانے پر صفائی مہم

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور سائن بورڈز سے پاک کرنے کے لیے جامع کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی طور پر نصب اشتہارات، سائن بورڈز اور دیواروں پر لکھائی کے خلاف بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے قدرتی اور مناظر کے حسن کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ایک منظم دارالحکومت بنانا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر امریکا کا وزیراعظم پاکستان کو غزہ امن بورڈ کی دعوت

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سی ڈی اے کے اس اقدام کے تحت نہ صرف کمرشل علاقوں اور مراکز بلکہ رہائشی علاقوں کی دیواروں سے غیر قانونی اشتہارات ہٹائے جا رہے ہیں، بلکہ سڑکوں کے کناروں پر غیر مجاز سائن بورڈز اور کھمبوں پر لگے اشتہاری مواد کو بھی مستقل طور پر ہٹایا جا رہا ہے۔

چیف آفیسر اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ غیر قانونی اشتہارات نصب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی بغیر اجازت اشتہار بازی کرنے والے افراد اور گروہوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل جاری ہے، تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

چیف آفیسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام ٹریڈ یونینز اور تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹریڈ یونینز اور تاجر برادری سی ڈی اے کے اس قابل تعریف قدم کی بھرپور ستائش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے کہا کہ اس کارروائی سے نہ صرف شہر کی جمالیاتی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، بلکہ شہریوں کو دھوکہ باز اور فریبی عناصر کے غیر مجاز اشتہارات سے تحفظ بھی ملے گا۔

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کوششوں میں بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی اشتہار یا سائن بورڈ کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.