پاکستانی شارٹ فلم ’پرمیننٹ گیسٹ‘ کا ورلڈ پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا ہے جہاں اداکارہ نادیہ افگن اور ہدایت کارہ ثناء جعفری نے ملک کی نمائندگی کی۔ لاہور میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان فاطین کے گرد گھومتی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ شادی کی تیاریاں کر رہی ہوتی ہے، لیکن اس کے ماموں کی اچانک آمد سے سب کچھ بدل جاتا ہے۔ نادیہ افگن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔