اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

0

لاہور(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.