Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانا یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو ملک کے خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ سمجھا جائے گا۔

طاہر حسین اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.