Gas Leakage Web ad 1

بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا

0

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک شخص کو دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران 53 سال پرانی ایک بوتل ملی، جس میں ایک ننھی بچی کا لکھا ہوا پیغام محفوظ تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

جان کیوٹرمین، جو ریاست نیو جرسی کے دلدلی علاقوں کی صفائی کرنے والے ایک ادارے کے شریک بانی ہیں، صفائی کے دوران انہیں ایک بوتل ملی جس کے اندر موجود پیغام 20 اگست 1973 کو ایک 9 سالہ بچی نے سمندر میں چھوڑا تھا۔

پیغام میں لکھا تھا کہ یہ بوتل اوشین سٹی کے ساحل سے سمندر میں بہائی گئی ہے اور جس شخص کو یہ بوتل ملے، وہ اسے واپس اس کے گھر پہنچا دے۔ یہ دراصل ایک دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں لکھا گیا پیغام تھا۔

جان کیوٹرمین نے اس پیغام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ اس کی مصنفہ لوری بلیئر کو تلاش کیا جا سکے۔ ان کی پوسٹ بالآخر لوری بلیئر کی بہن ایلیسین اسپنسر تک پہنچ گئی۔

پی ایچ ایف نے ویمن ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کردیا

ایلیسین اسپنسر نے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی اور چونکہ ان کی لکھائی بہتر تھی، اس لیے لوری بلیئر نے یہ خط ان سے لکھوایا، جس کے بعد اسے ایک بوتل میں بند کرکے ساحل سے سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

ایک انٹرویو میں ایلیسین اسپنسر نے بتایا کہ ان کی بہن نہایت تخلیقی اور خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں اور ان کا حسِ مزاح بھی بہت عمدہ تھا۔

جان کیوٹرمین کو بعد میں معلوم ہوا کہ لوری بلیئر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہو چکا ہے۔ انہیں یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ ان کی اپنی سالگرہ بھی اسی دن ہوتی ہے جس دن لوری بلیئر کی سالگرہ تھی۔

بعد ازاں جان کیوٹرمین نے وہ تاریخی خط ایلیسین اسپنسر کو بھیج دیا، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس یادگار پیغام کو فریم کروا کر اپنے گھر میں محفوظ کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.