Gas Leakage Web ad 1

چین: روبوٹ کی 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت

چین: روبوٹ کی 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت

0

چین نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کے تیار کردہ ایک روبوٹ نے کامیابی کے ساتھ انسان الیکٹریشن کی جگہ 10 کلو واٹ کی پاور لائن کی مرمت انجام دی۔ یہ روبوٹ ہوبئی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور وہان اسٹیٹ گرڈ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ روبوٹ رِجڈ انسولیشنز کو ہٹانے، ذیلی تاروں کو مرکزی تار سے جوڑنے اور کنیکشنز کو درست طریقے سے کسنے کے لیے پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گھروں کی تعمیر کے لیے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی متعارف

وہان اسٹیٹ گرڈ کے ٹیکنیشن وو شِن کے مطابق یہ روبوٹ پیچیدہ وائرنگ میں بھی درست سمت کا تعین کر سکتا ہے اور اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے استعمال سے بجلی کے کام کے دوران انسانی جانوں کو لاحق خطرات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ تجربہ ہوبئی کی کاؤنٹی چنگشین میں کیا گیا جس کا مقصد مشکل اور خطرناک ماحول میں کام کرنے والے افراد کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.