Gas Leakage Web ad 1

بھارت میں انوکھا واقعہ، دوبہنوں اور کزن نے اپنے کیمرا مین سے شادی کرلی

0

بھارت میں ایک منفرد شادی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سگی بہنوں اور ان کی ایک کزن نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے والے اپنے کیمرامین سے شادی کر لی۔

دھوریا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ساروج، 19 سالہ ساوتری اور 18 سالہ سنتوش، جو سوشل میڈیا پر کانٹینٹ بھی بناتی ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے 17 جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرامین وکاس عرف وِکو کے ساتھ شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق اس شادی کا انکشاف تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوا۔ تینوں خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ رہنا نہیں چاہتی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.