Gas Leakage Web ad 1

کینیڈا: جھیل میں 2 فٹبال میدانوں کے برابر نمودار ہونے والا پراسرار جزیرہ غائب ہوگیا

0

کینیڈا کی ایک جھیل میں پراسرار طور پر نمودار ہونے والا جزیرہ غائب ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ایک دور افتادہ آبی ذخیرے میں پراسرار طور پر ایک بہت بڑا جزیرہ نمودار ہوا تھا، جو درختوں سے ڈھکا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خشکی کا یہ عجیب و غریب تیرتا ہوا ٹکڑا برٹش کولمبیا کے ’ولسٹن ریزروائر‘ میں رواں ماہ کے اوائل میں دیکھا گیا تھا، جو چند ہی ہفتوں بعد نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
سندھ میں کچے کی زمینوں کے جامع سروے اور نقشہ سازی کی منظوری
اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ جزیرے کی تصاویر اور ویڈیو ایک کشتی بان نے بنائی تھیں، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

راکی ایوری نے مزید بتایا کہ یہ ایک حیرت انگیز نظارہ تھا اور انہوں نے گزشتہ 40 سالوں میں ایسا منظر نہیں دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں جزیرے سے متعلق یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شاید یہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ویڈیو ہے، تاہم 21 جولائی کی سیٹلائٹ تصاویر نے بالآخر تصدیق کردی کہ یہ جزیرہ حقیقی تھا اور ’ڈبلیو اے سی بینیٹ ڈیم‘ سے تقریباً 60 میل مغرب میں ’فنلے بے‘ (Finlay Bay) میں تیر رہا تھا۔

اس جزیرے کی چوڑائی تقریباً 230 فٹ اور لمبائی 460 فٹ بتائی گئی تھی، جبکہ اس کا کل رقبہ تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار مربع فٹ تھا، جو تقریباً 2 فٹبال میدانوں کے رقبے کے برابر بنتا ہے۔ تاہم 5 اگست تک زمین کا یہ ٹکڑا سیٹلائٹ تصاویر سے غائب ہوچکا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.