لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کو 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا اور انہیں 2036 میں ریٹائر ہونا تھا۔
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش
جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے بعد قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کے شعبوں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے گئے سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے۔ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہے ہیں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے اپنے استعفے کی کاپی لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھجوا دی ہے۔