Gas Leakage Web ad 1

ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیں

0

ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جاتا ہے، جس کے حوالے سے کافی عرصے سے بحث بھی جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مگر اب ایک نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتہ واقعی دن کی سب سے اہم غذا ہے، خاص طور پر ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے۔

امریکا کی وینڈربلٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ کرنے کی عادت بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ایم کیوایم کراچی کو لسانیت کی بنیاد پر صوبہ بنانا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی: شرمیلا فاروقی
خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس کا مریض ہے۔

اس تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ صبح ناشتہ کرنے سے جسم کے اندر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز، جیسے انسولین اور گلوکاگون، پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انسولین اور گلوکاگون ایک دوسرے سے متضاد کام کرتے ہیں۔

انسولین بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے والا ہارمون ہے، جبکہ گلوکاگون اس کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔

کھانا کھانے کے بعد انسولین جگر کو کھانے میں موجود شکر ذخیرہ کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے، جبکہ گلوکاگون گلوکوز کو خون میں جاری کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

محققین جاننا چاہتے تھے کہ گلوکاگون بھی انسولین کی طرح جگر پر اثرات مرتب کرتا ہے اور کھانے کے چند گھنٹوں بعد کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

صبح جب گلوکاگون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو جگر کے لیے اگلی غذا سے گلوکوز کو ذخیرہ کرنے میں کافی محنت کرنا پڑتی ہے، چاہے انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح مثالی ہی کیوں نہ ہو۔

محققین نے دریافت کیا کہ ان حالات میں گلوکوز کو ذخیرہ کرنے کے بجائے جگر اسے مسلسل خارج کرتا رہتا ہے۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد کے بلڈ شوگر کی سطح دن بھر بڑھتی کیوں رہتی ہے۔

اب محققین کی جانب سے مزید تحقیق کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ناشتہ کرنے یا نہ کرنے سے مرتب ہونے والے تمام اثرات کی نشاندہی کی جاسکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان اینڈوکرائنولوجی میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.