امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے حملوں کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 43 سینٹ یعنی 0.45 فیصد کمی کے بعد 95.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیں
اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 24 سینٹ یعنی 0.26 فیصد کمی کے بعد 90.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔