Gas Leakage Web ad 1

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا

0

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی 150 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے فارم میں موجود اوپنر ٹام بینٹن کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ مکمل کی۔ ٹام بینٹن نے اپنی گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، تاہم وہ شاہین آفریدی کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن: جنرل کونسل اور ایگزیکٹو باڈی کے 24 ارکان کی قرارداد، چیئرمین کے اختیارات اور جنرل کونسل اجلاس پر تحفظات کا اظہار
شاہین آفریدی نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا، جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے یہ اعزاز 91، 91 میچز میں حاصل کیا تھا۔

پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی اب یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دوسرے تیز ترین بولر ہیں۔ ان سے آگے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہیں، جنہوں نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

عالمی سطح پر شاہین آفریدی 150 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر چوتھے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔ نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 73 میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 77 میچز میں 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.