Gas Leakage Web ad 1

ایشیا کپ: آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد کر دیا

0

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی کے مطابق دبئی میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے وقت پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا تھا۔
کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک نومولود لاپتہ
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.