اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے، جن کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔
پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جبکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ حملوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔