یوٹیوب کی طرز پر نیا پلیٹ فارم تیار
چین کا مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بلی بلی (Bilibili) عالمی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے اور یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز اور غیر ملکی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلی بلی چین کے تیزی سے ترقی کرنے والے ویڈیو پلیٹ فارمز میں شامل ہے، جس میں چین کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔ غیر ملکی صارفین کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی آسان بنایا گیا ہے اور شناختی دستاویز کی تصدیق کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بلی بلی کو یوٹیوب کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے اور اس کی عالمی توسیع سے ویڈیو شیئرنگ کے شعبے میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ بلی بلی عالمی سطح پر یوٹیوب کے مقابلے میں کتنی کامیابی حاصل کرتا ہے اور کیا دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز بڑی تعداد میں اس پلیٹ فارم کا رخ کرتے ہیں۔