کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش اور ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آگیا۔
کوئٹہ کے رہائشی عبدالطیف نے بتایا کہ سول اسپتال میں زچگی کے دوران ان کی اہلیہ نگینہ کے ہاں مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، تاہم انہیں صرف ایک بچہ فراہم کیا گیا۔
ایران بھی مکہ دفاعی معایدے کا حصہ بن جائے گا، روسی وزیرخارجہ
عبدالطیف نے الزام عائد کیا کہ ان کا ایک نومولود بچہ مبینہ طور پر لاپتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں کرائے گئے الٹراساؤنڈ کی رپورٹ میں دو جڑواں بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم ڈاکٹرز دوسرے نومولود کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کر رہے۔
بچے کے والد نے کہا کہ وہ اپنے دوسرے نومولود بچے کے حوالے سے جواب اور حقائق جاننا چاہتے ہیں۔
سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔