Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ کے قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی طبی سہولیات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

0

اسلام آباد: قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی طبی سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں نے عمران خان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔
اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ
درخواست میں وفاقی آئینی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ہے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کو دستیاب طبی سہولیات انہیں بھی فراہم کی جانی چاہئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا حکم اب بھی نافذالعمل ہے، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کا علاج بھی شفا انٹرنیشنل اسپتال سے کرانے کا حکم دیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی سہولت بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.