وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری وزیر داخلہ محسن نقوی کے دفاع میں سامنے آگئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ن لیگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر داخلہ ہیں۔ محسن نقوی ایک ایک معاملے میں وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں، انہوں نے نئے صوبے کی بات کی تو ایک طوفان کھڑا کردیا گیا۔
ایشیا کپ: آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد کر دیا
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اچھی بات بھی کریں تو کچھ لوگ اس میں بھی برائی نکال لیتے ہیں، بعض لوگوں کی توقعات شاید وزیر داخلہ سے پوری نہیں ہوتیں، اسی لیے وہ تنقید کرتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ تو نئے صوبوں کے معاملے پر اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے اور نہ ہی اسے مسترد کرسکتی ہے، سندھ میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے ملک تقسیم ہو رہا ہو۔