Gas Leakage Web ad 1

ویمنز کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا نے سب سے زیادہ سنچریوں اور رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

0

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سمریتی مندھانا نے یہ اعزاز اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

30 سالہ بھارتی اوپنر نے ہانگ کانگ کے خلاف صرف 64 گیندوں پر 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز سے قبل سمریتی مندھانا 10,756 انٹرنیشنل رنز بنا چکی تھیں، تاہم 124 رنز کی اننگز کے بعد ان کے مجموعی رنز 10,880 ہوگئے اور انہوں نے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کا ریکارڈ توڑ دیا۔

متھالی راج نے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 12 ٹیسٹ، 232 ون ڈے اور 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 10,868 رنز بنائے تھے۔ اب وہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

سمریتی مندھانا نے اسی اننگز کے دوران ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ہانگ کانگ کے خلاف 124 رنز ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 18ویں سنچری تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ اور جنوبی افریقا کی موجودہ کپتان لورا وولوارٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 17، 17 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

یوں سمریتی مندھانا 18 سنچریوں کے ساتھ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی بیٹر بھی بن گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.