Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوب میں ایسی بڑی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی

0

یوٹیوب میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، فون اور ٹی وی کو ایک ہی وائی فائی سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

Gas Leakage Web ad 2

یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کے لیے سہولت کا باعث بنے گی۔

یوٹیوب کی جانب سے اسمارٹ فونز کو ٹیلی ویژن (ٹی وی) سے منسلک کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا نوجوان گرفتار
درحقیقت سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب فون اور ٹی وی دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونا ضروری نہیں ہوگا۔

صرف فون اور ٹی وی دونوں پر ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان ہونا کافی ہوگا، جس کے بعد یوٹیوب دونوں ڈیوائسز کو خود ہی پیئر کردے گا۔

یوٹیوب ہیلپ فورم پر گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب اسمارٹ فون کو ریموٹ یا کاسٹنگ سورس کے بجائے ایک ’کمپینن‘ قرار دیا گیا ہے۔

یعنی جب ٹی وی پر کوئی یوٹیوب ویڈیو چلائی جائے گی اور فون میں یوٹیوب ایپ اوپن کی جائے گی تو کمپینن پینل نظر آئے گا۔

اس پینل میں ٹی وی سے منسلک پلے بیک کنٹرولز موجود ہوں گے، جبکہ صارف ہوم اسکرین کے اوپر موجود ڈیوائس آئیکون پر کلک کرکے بھی اس پینل کو دوبارہ اوپن کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اب صارفین کو شیئر وائی فائی نیٹ ورک یا خود فون کو ٹی وی سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف ایک ہی اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا کافی ہوگا۔

اس پینل کے ذریعے صارف ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کو فون سے لائیک کرسکے گا، کمنٹ تحریر کرسکے گا یا کسی چینل کو سبسکرائب کرسکے گا۔

اسی طرح ٹی وی پر جب کوئی ویڈیو چل رہی ہوگی تو صارف موبائل ایپ پر دیگر ویڈیوز سرچ کرسکے گا یا شارٹس ویڈیوز بھی دیکھ سکے گا۔

گوگل کے مطابق صارفین کی جانب سے شکایت کی جاتی تھی کہ ٹی وی پر کمنٹ لکھنا، ویڈیو کی ڈسکرپشن پڑھنا یا کسی چینل کو سبسکرائب کرنا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے مشکل ہوتا ہے۔

اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.