Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

0

4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنا سفر 11ویں پوزیشن پر ختم کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد
تاہم اس کے بعد پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے 2 گول کرکے جنوبی افریقا کی برتری ختم کردی۔ پہلے افراز نے گول کیا، جس کے بعد محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی۔ 8 منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر 3-3 گول سے برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے دوبارہ برتری حاصل کرلی، تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں حماد الدین نے گول کرکے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے، جن میں 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.