Gas Leakage Web ad 1

کراچی: ناظم آباد میں زچگی کا معاملہ متنازع ہوگیا، شہری کا نجی اسپتال پر نومولود غائب کرنے کا الزام

0

کراچی: ناظم آباد میں زچگی کا معاملہ متنازع ہوگیا، شہری کا نجی اسپتال پر نومولود بچہ غائب کرنے کا الزام

Gas Leakage Web ad 2

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں زچگی کا معاملہ متنازع ہوگیا، جہاں ایک شہری نے اسپتال انتظامیہ پر نومولود بچے کو غائب کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ناظم آباد نمبر 3 میں واقع نجی اسپتال میں 27 اگست کی رات نومولود بچہ غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسپتال کے عملے سمیت متاثرہ خاندان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔
پمز واقعہ: وزیراعظم نے سیکرٹری صحت کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی
زوبیہ نامی خاتون کے شوہر راشد اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اہلیہ کے تمام الٹراساؤنڈ اور 38 ہفتوں کے حمل کا ریکارڈ موجود ہے، جس کے مطابق ان کی بیوی حاملہ تھیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون حاملہ نہیں اور بچہ بھی موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ زوبیہ نامی خاتون حمل کے آغاز سے ہی چیک اپ کے لیے اسپتال آتی رہی تھیں، تاہم ڈیلیوری کے وقت شبہ پیدا ہوا کہ خاتون کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 8 سے 9 ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو جب لیبر روم لے جایا گیا تو وہ قدرے موٹی تھیں، جس کی وجہ سے فوری طور پر اندازہ نہیں ہوسکا، تاہم لیبر روم میں لے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں، جس کے بعد انہیں وہاں سے باہر لے آیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے حاملہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کے لیے طبی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں، جن کی رپورٹس ایک سے دو روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔

واقعے کے خلاف متاثرہ شخص کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

دوسری جانب نجی اسپتال کے شعبہ امراضِ نسواں کی سربراہ ڈاکٹر انجم آرا حسن نے خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر انجم آرا حسن نے کہا کہ ایم ایل او کی رپورٹس سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ خاتون حاملہ نہیں تھیں۔ ان کے مطابق خاتون پہلی مرتبہ فروری میں ان کے پاس آئی تھیں اور اس وقت انہوں نے تین ماہ کے حمل کا دعویٰ کیا تھا، تاہم الٹراساؤنڈ میں حمل کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

ڈاکٹر انجم آرا حسن کا کہنا تھا کہ خاتون کی فائل میں درج معائنے کے اندراجات جعلی ہیں۔ ان کے مطابق جس روز خاتون اسپتال میں داخلے کے لیے آئیں تو ان کے ہمراہ کسی دوسرے اسپتال کی جعلی الٹراساؤنڈ رپورٹ بھی موجود تھی، جس میں انہیں حاملہ ظاہر کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں معائنے کے دوران دل کی دھڑکن اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ڈیوٹی ڈاکٹر نے آپریشن کیا، تاہم آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.