واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ کرلیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔
کراچی: ناظم آباد میں زچگی کا معاملہ متنازع ہوگیا، شہری کا نجی اسپتال پر نومولود غائب کرنے کا الزام
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ امریکا کے تیل کے ذخائر کو دوگنا سے بھی زیادہ کردے گا، تیل کی رسد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے وینزویلا کو بڑی کامیابی حاصل کرنے اور خوشحالی کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی، جبکہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان پہلے سے بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔