پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز جمعہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا۔
حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق عالمی میڈیا کی خبریں، وزارت اطلاعات کا اہم بیان
پاکستان میں سیریز کے میچز پی سی بی لائیو ایپ پر براہ راست اسٹریم کیے جائیں گے، جبکہ برطانیہ، شمالی امریکا، کیریبین، یورپ اور افریقا کے خطوں میں بھی پی سی بی لائیو ایپ پر میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس سیریز کے میچز براڈکاسٹ کرے گا، جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ پر بھی میچز براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عامر سہیل، باذید خان، عروج ممتاز، سلمان بٹ اور روشان ابھے سنگھے کمنٹری کریں گے۔
سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور کوشال مینڈس نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے، جبکہ کوشال مینڈس نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ میں قومی ٹیم کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے۔



