انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش
انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو صارفین کے لیے کافی حیران کن ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیت والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ’ریڈ اونلی موڈ‘ نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ اونلی موڈ میں صارف لائیک، کمنٹ، میسج، فالو یا اسٹوریز دیکھنے جیسے بنیادی فیچرز استعمال نہیں کرسکے گا۔
عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا
ریڈ اونلی موڈ کسی حد تک انکوگنیٹو موڈ جیسا ہوگا، جس میں صارف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کسی قسم کا ڈیجیٹل فٹ پرنٹ چھوڑے بغیر براؤز کرسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق بظاہر یہ نیا فیچر انسٹاگرام کی ماہانہ فیس والی سبسکرپشن سروس ’انسٹاگرام پلس‘ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔
انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریڈ اونلی موڈ کی آزمائش کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور فی الحال یہ نیا فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو باقاعدہ متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، کیونکہ کمپنی اکثر مختلف فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہے۔



